پاک فوج کی قربانیاں پوری قوم کے لئے قابل فخر ہیں مومنہ باسط
حویلیاں، پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ ہزارہ ڈویژن کی صدر اور ممبر صوبائی اسمبلی مومنہ باسط نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں پوری قوم کے لئے قابل فخر ہیں، شمالی وزیرستان کے علاقے تربت میں دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونے والے نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں حویلیاں کے گاؤں کالومیرا کے رہائشی پاک فوج کے جوان نوید خان کی شہادت پر اس والدین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے شہید نوید خان آف کالومیرا کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مومنہ باسط نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے پاک فوج کے جوان پوری قوم کے لئے قابل فخر ہیں پاک فوج 22 کروڑ عوام کی جان مال اور سرحدوں کی حفاظت میں لازوال قربانیاں پیش کر رہی ہے جس پر پوری قوم ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے انہوں نے شہید نوید خان کے ورثاء کو صوبائی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ممبر صوبائی اسمبلی مومنہ باسط کے ہمراہ تحریک انصاف کے مقامی رہنما افتخار احمد خان،سردار احمد زیب، خواجہ فصیح الرحمن لون، خواجہ یاسرمحمود،سفیرخان جدون اور ملک نعیم اعوان بھی موجود تھے ۔رپورٹ، خاکسار نثار احمد حویلیاں