اگلے پانچ سال میں تحریک انصاف مکمل طور پر ختم ہوجائے گی،پرویز خٹک

تحریک انصاف میں 2010 اور 2011کے بعد کوئی الیکشن صحیح نہیں ہوا
ptip

نوشہرہ : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جعلی انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا یہی فیصلہ آنا تھا۔

باغی ٹی وی: نوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف میں 2010 اور 2011کے بعد کوئی الیکشن صحیح نہیں ہوا، پارٹی میں الیکشن کے بجائے سلیکشن ہوئی، ایک پارٹی اپنے اندر جمہوریت پیدا نہیں کرسکتی تو ان سے جمہوریت کی کیا توقع ہوگی، الیکشن میں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کی حیثیت آزاد امیدواروں کی ہے، آزاد امیدوار ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، اگلے پانچ سال میں تحریک انصاف مکمل طور پر ختم ہوجائے گی، ہماری پارٹی نئی پارٹی ہے، پورے صوبے میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں، پورے صوبے میں تقریباً 70 حلقوں سے امیدوار وں کو کھڑا کر رہا ہوں۔

انتخابی نشان کے معلومات حاصل کرنے کے لئے پی ٹی آئی کا ویب پورٹل تیار

دوسری جانب پی ٹی آئی نے بلے کا نشان نہ ملنے پر ووٹرز تک پہنچنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بلے کا نشان نہ ملنےپر آزاد حیثیت میں مختلف انتخابی نشانات جاری کیےگئے ہیں جسپر تحریک انصاف نے ووٹرز تک پارٹی امیدواروں کی تفصیلات پہنچانے کے لیے نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی ویب سائٹ پر پورٹل بنا دیا گیا جہاں تمام امیدواروں کی حلقوں کے لحاظ سے تفصیلات اپلوڈ کردی گئی ہیں، کارکنان کسی بھی حلقے سے پارٹی امیدوار کی تفصیلات چیک کر سکیں گے۔ پورٹل بنانے کا فیصلہ گزشتہ رات سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔

نواز شریف 8 فروری کو پھر اقتدار میں آئے گا اور ترقی کا سفر وہیں …

مصدق ملک نے شاہد خاقان کی نوازشریف کے حوالے سے بیان کی مذمت کر دی

Comments are closed.