بیوی کی پانچویں شادی،دلبرداشتہ شوہرنے آگ لگا کر خود کشی کرلی

یہ واقعہ بھارتی ریاست اندور میں پیش آیا

بھارت میں بیوی کی پانچویں شادی پردلبرداشتہ شوہرنے آگ لگا کر خود کشی کرلی،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اندور میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کی شادی پر دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھایا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 35 سالہ سنیل خاتون کا چوتھا شوہر تھا جنہوں نے 2018 میں شادی کی تھی، بیوی کی 5 ویں شادی کا صدمہ سنیل برداشت نہ کرپایا اور اس نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

پولیس کے مطابق سنیل کی موت کی وجہ معلوم کی گئی تو پتا چلا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا اور خاتون گزشتہ سال سے اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی جبکہ خاتون نے سنیل کے خلاف جہیز کے معاملے پر ہراسانی کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا اور ممکنہ طور پر سنیل نے عدالتی کیس سے تنگ آ کر انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ سنیل نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنی ایک ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر ایک نوٹ کے ساتھ شیئر کیا جس میں مبینہ طور پر کہا گیا تھا کہ وہ اپنی بیوی کی پانچویں شادی سے ناراض ہے، جس پر پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave a reply