این ایچ آئی نے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کر دیئے

کالی کھانسی کا جرثومہ کھانسنے اور چھینکنے سے ہوا میں شامل ہوتا ہے
0
128
NHI

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت کی جانب سے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کر دیئے گئے ہیں۔

باغی ٹی وی: این آئی ایچ نے وفاقی، صوبائی محکمہ صحت اوراسٹیک ہولڈرز کو انتباہی مراسلہ ارسال کیا ہے قومی ادارہ صحت نے اپنے انتباہی مراسلے میں کہا ہے کہ کالی کھانسی کا پھیلاؤ روکنےاور تدارک کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں آئندہ چند ماہ میں کالی کھانسی کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے،کالی کھانسی کیسز میں اضافہ سے اسپتالوں پر لوڈ بڑھے گا کالی کھانسی ایک سے دوسرے فرد کو لاحق ہو سکتی ہے،کالی کھانسی کا جرثومہ کھانسنے اور چھینکنے سے ہوا میں شامل ہوتا ہے۔

نواز شریف 8 فروری کو پھر اقتدار میں آئے گا اور ترقی کا سفر وہیں …

دوسری جانب پشاور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا کا انکشاف ہوا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے فارما کمپنی ایم کے بی کے شربت واپس منگوا لیےڈریپ حکام کے مطابق کھانسی کے شربت میں تھائی لینڈ سے درآمد شدہ پروپلین گلائیکول نامی خام مال استعمال ہوا ہے جو زہریلا ہے ، جس کی مقدار 25 فیصد پائی گئی ہے غیر معیاری سیرپ مالدیپ، نجی سمیت کئی ممالک میں پایا گیا، ڈریپ کا کہنا ہے کہ متعلقہ فارماسیوٹیکل کمپنی کاسیرپ سیکشن پچھلے ماہ بند کر چکے ہیں۔

8 فروری کے انتخابات میں بلا نہیں ہوگا اب تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا،بلاول …

Leave a reply