سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹرز ستعمال کر رہے ہیں ،
سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے،ضمنی الیکشن میں عمران خان کا بیانیہ ہار جائے گا،امریکہ کو عمران خان سے کوئی لینا دینا نہیں،جب آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو رہا تھا ہم نے مخالفت کی تھی،آئی ایم ایف کی شرائط کا بوجھ عام آدمی نہیں اٹھا سکتا، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، پی ٹی آئی وزیر خزانہ ملک دشمن باتیں کر رہے ہیں، دو ہزار دس سے کہیں زیادہ سیلاب تو اب ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں لوگ بے یارو مددگار ہیں،پی ٹی آئی والے ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں،عمران خان سڑکوں پر رہنا چاہتے ہیں،
وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا تھا کہ افسوس عمران خان کی ڈکشنری میں انسانیت کا کوئی لفظ نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری نے درست کہا ہے کہ عمران پہلے انسان بنے پھر سیاستدان ،عوام مشکلات کے شکار ہیں جبکہ عمران خان محفل موسیقی کر رہے ہیں، بارش اور سیلاب غریبوں عوام کی خوشیاں اور خوشحالی بہا کر لے گیا ہے ،تین کروڑ سے زیادہ پاکستانی بارش اور سیلاب سے بے گھر ہو چکے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بارش اور سیلاب کیلئے ایک کھرب 33 ارب روپے کا چندہ اکٹھا کیا، اقوام متحدہ اور امریکہ سے وفود پاکستان آ رہے ہیں
دوسری جانب وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان صرف حکومت کا نہیں ہم سب کا ہے،آج جو حالات ہیں ہم پہلے ہی بھانپ گئے تھے چارٹر آف اکنامی کا کہا مگر ہمارا مذاق اڑایا گیا،اگر ملک کو درست سمت میں چلایا جائے تو بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں رہے گی یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ یہاں ریاست کے لیے سوچنے والے کم لوگ ہیں،تمام اداروں کو جوابدہ ہونا چاہیے ، ملک کو آئین کے مطابق نہیں چلائیں گے تو یہاں کچھ نہیں ہو گا،افسوس کی بات ہے کہ فیصلے قانون کے مطابق نہیں ہو رہے،اگر اقتصادی ترقی کرنی ہے تو سب کو مل کر چلنا ہو گا
سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اس سے بڑی آفت پہلے کبھی نہیں آئی،بلوچستان سے آنے والا پانی پہلے منچھر اور پھر دریا میں جاتا ہے ٹینٹس کیلئے آرڈر دے چکے ہیں لیکن دستیاب نہیں ہیں،سب سے زیادہ نقصان سندھ میں ہوا اور یہاں سب پریشان ہیں،
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام








