پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی نے اہم اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان 17 اپریل کو کراچی کا دورہ کریں گے۔
کراچی!!
کپتان آرہا ہے!
جلسہ عام – مزار قائد
بروز اتوار، 17 اپریل 2022
بوقت رات 9 بجے#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور#امپورٹڈ_گورمنٹ_نامنظور
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) April 11, 2022
پی ٹی آئی کے سینئیر رہنماء علی زیدی نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف 17 اپریل کو کراچی پہنچیں گے جبکہ اسی روز پی ٹی آئی کراچی میں مزار قائد سے متصل باغ جناح گراؤنڈ میں جسلہ کرے گی۔
ا مید ہےپاکستان کی نئی حکومت چین کیساتھ دوستی کو یقینی بنائے گی،چین پاکستان تعلقات اور بھی بہتر ہونگے،چین
علی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کراچی میں تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کی دیگر قیادت بھی موجود ہو گی-
سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ ہوگا۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور وہ شام کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے نیا وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 342 نشستوں پر مشتمل نیشنل اسمبلی میں کم از کم 172 ووٹوں کی ضرورت تھی شہباز شریف کو 174 ارکان نے ووٹ دیا۔
پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ ، اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی
پی ٹی آئی نے ان کے مقابلے میں اپنے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار کھڑا کیا تھا تاہم قیادت کی ہدایات پر تحریک انصاف کے تمام اراکین ایوان سے اٹھ کر چلے گئے اور کسی نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں کیا۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ قائد ایوان کے انتخاب میں حصہ لینا ایک ناجائز حکومت کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہے، اس لئے ہم اس گناہ میں شریک نہیں ہونا چاہتے میں وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں پارٹی کے فیصلے کے تحت ہم سب اسمبلی سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کررہے ہیں، اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے باہر چلےگئے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سازش کے ذریعے پاکستان پر ایک منصوبہ مسلط کیا جارہا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ عمران نے کیا دیا ؟میں کہتا ہوں عمران نے قوم کو خودداری کا سبق اور سر اٹھانے کا درس دیا، صحت کارڈ کے ذریعے غربت اور بیماری سے بچانےکا اہتمام کیا-