تحریک انصاف اور جعلی بھارتی ہیومن رائٹس واچ کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا
تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ رنگ دکھانے لگی۔ پاکستان تحریک انصاف اور جعلی بھارتی ہیومن رائٹس واچ کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا، جعل سازی، فیک نیوز اور جھوٹ کے پرچار میں ہندوستان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔نام نہاد عالمی تنظیموں کے بھیس میں ہندوستان اپنے مزموم عزائم کو جھوٹے پروپیگنڈے کے تحت حاصل کرنے میں سرگرم ہے، ہندوستانی نام نہاد ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے کو اچھالنا اور عمران خان کی دہشتگردی ایکٹ کے تحت گرفتاری کے لئے ورکنگ گروپ کے زریعے ملک میں انتشار پھیلانے کی ایک بہت بڑی سازش ہے۔ اس آرگنائزیشن کے تحت یہ تاثر دیا گیا کہ شہباز گل کی گرفتاری عالمی سطح پر بھونچال لانے کے مترادف ہے۔ در حقیقیت یہ ایک بوگس اور جعلی آرگنائزیشن ہے۔ اس آرگنائزیشن کے اکاؤنٹس سے 3 ٹویٹس ہیں جن میں واضح طور پر بھارت کے دو شہروں بنگلور اور نئی دِلی کی لوکیشن دیکھی جا سکتی ہیں۔
بنگلور اور دہلی سے حمایتی ٹویٹس ہو رہے ہیں۔سی این این کے فیک سکرین شاٹس اور اسرائیلی چینلز کے تشویشی پروگرام نشر کرنا ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ جب پاکستانیوں نے اس نام نہاد آرگنائزیشن کی حقیقت جاننے کی کوشش کی تو یہ آرگنائزیشن غائب ہو جاتی ہے اور پاکستانیوں کو بلاک کر دیا جاتا ہے۔ کیا حقیقت میں انسانی حقوقی کی تنظیمیں ایسی ہوتی ہیں؟درحقیقیت یہ آرگنائزیشن ہندوستان میں رجسٹرڈ ہے اور ہندوستانی ہی اسے چلا رہے ہیں۔ یہ آرگنائزیشن نیو یارک، سپین اور مڈرڈ میں رجسٹرڈ نہیں بلکہ ہندوستان سے ہی آپریٹ ہو رہی ہے۔ ایک سوچی سمجھی چال کے تحت 100سے زائد ہندوستانی ویب سائٹس نے اس آرگنائزیشن کے بیان کو پھیلایا۔
عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ
پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور
پاکستان تحریک انصاف کے پروپیگنڈہ اور منفی بیانات کواب بین الاقوامی سطح پر پھیلایا جا رہا ہے یہ سب ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے کہ جب تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ مقدمات نے ان کی حقیقت کا پول کھول دیا ہے۔ٹویٹر کے سیکورٹی چیف نے ہندوستان اور ٹویٹر انتظامیہ کی ملی بھگت کا بھانڈر پھوڑدیا ٹویٹر کے سیکورٹی چیف نے یہ معاملہ امریکی ریگولیٹر کے ساتھ اٹھایا ہے۔ سی این این کے مطابق ٹویٹر کے سیکورٹی چیف کے انکشافات اور ٹویٹر کی غفلت اور جان بوجھ کر ان کوتاہیوں سے پاکستان کی قومی سلامتی اور جمہوریت کے لئے خطرہ پیدا کیا گیا۔ اس سے قبل EU Disinfo Labکی رپورٹ میں بھی ناقابلِ تردید شواہد آچکے ہیں۔ Financial Crimes Enforcement Networkکی بھارت کے 44 بینکس کی منی لانڈرنگ اوردہشتگردوں کی مالی معاونت ،UNHRCاور جینو سائیڈ واچ کی ہندوستان کی بدترین ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے چشم کشا انکشافات بھی پوری دُنیا کے سامنے ہیں۔ ان فیک این جی اوز کے ذریعےUN اورUNHRC میں مختلف پاکستان مخالفEvents / Demonstrationمنعقد کرانا اور Motivated Contentکے ذریعے پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنا شامل ہے۔ EU Disinfo Labنے جن UN Accredited اور تھنک ٹیکنس گروپس کا جائزہ لیا تھا اُس کے مطابق حقیقت میں یہ این جی اوز کسی اور مقصد کے لئے رجسٹرڈ کرائے گئے تھے لیکن ان کوResurrectکر کے پاکستان مخالف بیانیے کیلئے استعمال کیا گیا۔