پی ٹی آئی قانون کا احترام کرنے کی بجائے ماحول کو خراب کر رہی ہے،خورشید شاہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو دھمکیوں کی وفاقی وزراء نے مذمت کی ہے

پیپلز پارٹی کے رہنما، وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا ذوالفقار علی بھٹو جیسا کوئی لیڈر ہو نہیں سکتا،انہوں نے بھی کسی کو دھمکیاں نہیں دیں عمران خان سمیت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں پی ٹی آئی قانون کا احترام کرنے کے بجائے ماحول کو خراب کر رہی ہے حکومت معاملے کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ملک کے حالات خراب نہ ہوں سندھ میں بارش نے ہر طرف تباہی مچادی ہے ،ہم لوگوں کو بچانے کے لیے نکلے ہوئے ہیں ،میں خود علاقے میں حالات سے نمٹنے کے لیے نکلا ہوا ہوں سب کی کوشش ہے کہ لوگوں کو مشکل وقت سے نکالا جائے ،گزشتہ رات4 بچوں کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیا ہے،ڈاکٹروں کا انسانی ہمدردی کے ناطے دن رات ڈیوٹی پر ہونا لازمی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ سے بھی میٹنگ ہو رہی ہے ،یہ معاملہ ان سے بھی شیئر کریں گے ،

وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان ماضی کی طرح پولیس افسران اور خاتون جج کو جلسوں میں دھمکیاں دے رہے ہیں،عمران خان کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج کا نام لیکر دھمکی دینا خواتین اور عدلیہ کی توہین ہے، عدلیہ کو ایڈیشنل سیشن جج کو ملنے والی دھمکی کا از خود نوٹس لینا چاہیے عمران خان کی جانب سے خاتون جج اور پولیس افسران کے خلاف لوگوں کو اکسانا قابل تشویش ہے،عمران خان فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں سزا سے بچنے کیلئے کنٹینر سیاست کا سہارہ لے رہے ہیں عمران خان نے 126 دن ملک کو یرغمال رکھا، سول نافرمانی کا اعلان کیا،عمران خان اپنی سیاست بچانے کے لیے ایک بار پھر کنٹینر پر کھڑے ہوگئے ہیں، ہم ملک میں کنٹینر سیاست کی واپسی کی مذمت کرتے ہیں بارشوں اور سیلاب کے باعث جنوبی پنجاب کے کئی شہر زیر آب ہیں،عمران خان کے تحفظ کیلئے پنجاب حکومت بنی گالا کو وزیراعلیٰ کا کیمپ آفس بنانے جا رہی ہے،کاش پنجاب حکومت صوبے میں سیلاب زدگان کے تحفظ کیلئے بھی اتنا ہی سرگرم ہوتی،

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

 پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا واریئرز کوبھارت اور دیگر ممالک سے سپورٹ مل رہی تھی،

 شہباز گل کے ہسپتال میں شب و روز کیسے گزر رہے ہیں خصوصی تصاویر و ویڈیو باغی ٹی کو موصول

شہباز گل کےہسپتال میں معمول کے ٹیسٹ،بلڈ پریشر، شوگر نارمل

Shares: