پی ٹی آئی رہنماء محمود مولوی کا سینیئر صحافی آئی اے رحمان کے انتقال پر اظہار افسوس
پی ٹی آئی رہنماء محمود مولوی نے انسانی حقوق کے علمبردار، سینیئر صحافی آئی اے رحمان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ آئی اے رحمان کی انسانی حقوق کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں،
جنھیں کبھی بھی بہلایا نہیں جا سکتا۔آئی اے رحمان کے انتقال پر لواحقین سےافسوس و تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے انھوں نےمرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی اور کہا کہ،اللہ مرحوم پر اپنا خاص کرم فرمائیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے اور بھی رہنما موجود تھے جنہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے اعلیٰ درجات کے لیے دعائیں مانگیں۔