پی ٹی آئی رہنماوں کو شہباز گل سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی

0
65

پی ٹی آئی رہنماوں کو شہباز گل سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی.

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ شہباز گل سے ملاقات کرنے آئے تھے،جیل انتظامیہ نے ملاقات نہیں ہونے دی،جیل انتظامیہ نے بتایا ہےاسلام آباد ضلعی انتظامیہ یہاں آرہی ہے، رانا ثناء اللہ کے حکم پر شہباز گل کا چیک اپ ہورہا ہے،رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا ہے،پتا چلا ہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد کی ٹیم لے کر جارہی ہے.

پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ شہباز گل کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے،مریم نواز آج بھی اپنے والد کی عیادت کے لیے ضمانت پر ہیں،شہباز گل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا،رانا ثناء اللہ جب جیل جائیں گے تو ان سے بھی ایسا رویہ ہوگا.

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے وفد نے پارٹی قائد عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ شہباز گل سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں عامر ڈوگر، علی نواز اعوان اور راجا خرم نواز شامل تھے۔

دوسری طرف سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان بھی شہباز گل سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے مگرانہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی.

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد شہباز گل کو پمز روانہ کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a reply