پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ رہا

0
86
aalia hamza

تحریک انصاف کی رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ 15 ماہ بعد رہا ہو گئیں،

عالیہ حمزہ کو ضمانتی مچلکے جمع اور روبکار جاری ہونے پر جیل سے رہا کر دیا گیا ،سینٹرل جیل کے باہر عالیہ حمزہ کے اہل خانہ اور وکلاء بھی موجود تھے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے عالیہ حمزہ کی 31 جولائی کو ضمانت منظور کی تھی،جیل کے باہر کارکنوں نے عالیہ حمزہ پر گلپاشی کی،عالیہ حمزہ نے بانی پی ٹی آئی زندہ بادکے نعرے لگائے،وکلاء اور فیملیز عالیہ حمزہ کو جیل سے لے کر روانہ ہوگئے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی ،عالیہ حمزہ کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست ضمانت منظور کی،عالیہ حمزہ کو نومئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا، عالیہ حمزہ کی پہلے بھی کئی بار ضمانت منظور ہو چکی تا ہم رہائی کے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا جاتا تھا،

واضح رہے کہ عالیہ حمزہ کو پولیس نے سرگودھا جیل سے رہائی ملنے کے بعد گرفتار کیا تھا.گوجرانوالہ پولیس نے عالیہ کو جب گرفتارکیا تھا تو انہوں نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے تھے.

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

 بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

Leave a reply