فیصل آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اورسابق رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما کو فیصل آباد سے گرفتار کیا، فیصل خان نیازی کو شارجہ سے فیصل آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا،ایئرپورٹ سکیورٹی حکام کے مطابق فیصل خان نیازی کو امیگریشن کے دوران نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر آنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ فیصل خان نیازی خانیوال پی پی 209 سے ایم پی اے رہے جبکہ اب پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کےلیے امیدوار ہیں۔
9 مئی واقعات:مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
قبل ازیں 8 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر اور بانی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں مبینہ طور پر گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا گیا تھا، شیر افضل مروت باجوڑ جا رہے تھے کہ چکدرہ بائی پاس پر لوئر دیر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا تھا-
بنیادی شرح سود 22 فیصد پر برقرار
پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عمران خان چپریال نے کہا تھا کہ سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے گھیر کر شیر افضل کو حراست میں لے لیا اور بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کر لیا،دیر میں گل آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان نے گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیر افضل کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔
تاہم شیر افضل مروت کو مبینہ گرفتاری کی کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا تھا ، انصاف لائر فورم کے مرکزی سینیر نائب صدر عدیل بٹ نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیر افضل مروت اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔
بعد ازاں تحریک انصاف کے دعوؤں کے برعکس لوئر دیر پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔
سیکرٹری کی عدم حاضری، وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ
ترجمان لوئر دیر پولیس حشمت اللہ خان نے کہا تھا کہ شیر افضل کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے بلکہ چکدرہ میں پولیس چیک پوسٹ پر ان سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اور پھر وہ روانہ ہو گئے۔