عدالت پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل روانہ کر دیا گیا

نومئی مقدمہ،چالان کی نقول تقسیم،آئندہ سماعت پر شاہ محمود قریشی فردجرم کیلیے طلب
qureshi

9 مئی کے کیسز میں شاہ محمود قریشی جیل ٹرائل کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں پیش ہو گئے عدالت نے ملزمان کو حاضری کیلئے طلب کررکھا تھا، حاضری کے بعد شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل روانہ کر دیا گیا،

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو نو مئی جلاؤ گھیراؤ اور کور کمانڈرز ہاؤس حملہ کیسز میں جیل ٹرائل کے لیے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں پیش کیا گیا۔شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی لگا کر عدالت پیش کیا گیا، پیشی کے دوران شاہ محمود قریشی کو چالان کی نقول فراہم کی گئیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل راولپنڈی بھجوا دیا گیا۔ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

میرے دل میں پاکستان کے بہت سے راز ہیں میں نے پاکستان کی خدمت کی ،شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں دس بار ممبر پارلیمان رہ چکا ہوں،مجھے قیدیوں کی وین میں قیدیوں کی طرح اسلام آباد سے لاہور لائے، ایک وین میں ایک بنچ تھا اور بہت مشکل سفر رہا یہ سب سیاسی مقاصد کے لیے کیا جارہا ہے، میرے دل میں پاکستان کے بہت سے راز ہیں میں نے پاکستان کی خدمت کی ، بانی پی ٹی سے وفا کرنے کی وجہ سے ہمارے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے، ہم وفا کرتے رہیں گے چاہے جو مرضی کر لیں،

قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہورکوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے،شاہ محمود قریشی کو سخت سیکورٹی میں الصبح منتقل کیا گیا، شاہ محمود قریشی پر لاہور میں 9 مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں، لاہور پولیس جیل میں 9 مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کر چکی ہے،

نومئی واقعات کے بعد شاہ محمود قریشی کو گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں سائفر کیس میں سزا کے بعد شاہ محمود قریشی کو گرفتارکیا گیا تھا، بعد ازاں سائفر کیس میں ضمانت ملنے کے بعد شاہ محمود قریشی کو نومئی کے مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا تھا، شاہ محمود قریشی کی ایک بار ضمانت ہوئی انہیں جیل سے رہا کیا گیا تا ہم اڈیالہ سے نکلتے ہی انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا،

لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا ،اے ٹی سی لاہور نے شاہ محمود قریشی کی طلبی کانوٹس جاری کردیا ،پولیس کی جانب سے چالان میں شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا گیا ہے،لاہورپولیس کی جانب سے چالان میں 50 سے زائد گواہان کی لسٹ بھی شامل ہے،چالان میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پر لوگوں کو اکسانے کا بھی الزام ہے،تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ پولیس نے درج کررکھا ہے

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

Comments are closed.