اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما انجینئر ایم عمیر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا-
باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کے رہنما انجینئر ایم عمیر نے اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک وفاقی جماعت ہے جس نے ہمیشہ آئین قانون اور سول سپریمیسی کے حصول اور جمہوریت کے استحکام کیلئے جانوں کے نذرانے اور جہد مسلسل میں زندگیاں قربان کی ہیں پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور اس کے دروازے تمام جمہوریت پسند لوگوں کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں،انجینئر ایم عمیر کا کہنا تھا کہ میں جمہوری روایات اور جمہوریت پسند پارٹی پیپلز پارٹی کا حصہ بن رہاہوں جو میرے لیے سعادت ہے۔
نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جو اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی نہیں رکھتی بلکہ آئین کی بالادستی اور تمام اداروں کو آئینی حدود میں کام کرنے پر یقین رکھتی ہے،اس موقع پر انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری بھی موجود تھےصدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن کےتعاون سے جمہوری نظام کے تسلسل کو یقینی بنایا ماورائے آئین و قانون اقدامات کے مجرمین کو آئینی ہتھیار عدم اعتماد کے ذریعے نکالا ۔
دریائے ستلج میں بھی بھارت نے پانی چھوڑ دیا،روای میں مزید پانی چھوڑے جانے کا …
اس موقع پر انجینئر ایم عمیر نے کہا کہ میں جمہوری روایات اور جمہوریت پسند پارٹی پیپلز پارٹی کا حصہ بن رہاہوں جو میرے لیے فخر کا باعث ہے پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جو آئین کی بالادستی اور اداروں کے آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے پریقین رکھتی ہے۔
نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں اپنے نشان منشور پروگرام پر حصہ لے گی ،پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اوراس کے دروازے تمام جمہوریت پسند لوگوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔
300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سےاپنےنام ٹرانسفرکروانےکا الزام،عمران خان کی بہن کےخلاف مقدمہ درج
ادھر ضلع بہاولنگر کے حلقہ پی پی 237 سےپی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نواب سلمان خان گدھوکا وٹو نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ایک ویڈیو بیان میں نواب سلمان خان گدھوکا وٹو نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پرتشدد سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں، مشتعل ہجوم نے ہماری قومی اور فوجی املاک کاجلاؤ گھیراؤ کیاسلمان گدھوکا کاکہنا تھا کہ جب تک ہمارے ادارے مضبوط نہیں ہوتے ملک کیسے مضبوط ہوگا،موجودہ ملکی حالات کے پیش پی ٹی آئی کو خیرآباد کہتا ہوں، افواج پاکستان ہماری ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔