300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سےاپنےنام ٹرانسفرکروانےکا الزام،عمران خان کی بہن کےخلاف مقدمہ درج

اینٹی کرپشن پولیس نے نائب تحصیلدار اور پٹواری کو بھی گرفتار کر لیا
0
78
Anti Corruption

اینٹی کرپشن فیصل آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن فیصل آباد نے اٹھارہ ہزاری میں 300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سے اپنے نام ٹرانسفر کروانے کے الزام میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اینٹی کرپشن کے مطابق سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے چک نمبر 7/2 تھل جنوبی، اور چک نمبر 11/2 تھل جنوبی میں دھوکہ دہی اور جعلسازی سے رقبہ اپنے نام کروایا عظمیٰ خان کے علاوہ تحصیلدار، نائب تحصیل دار، پٹواری، اراضی ریکارڈ سینٹر کے عملہ سمیت 9 افراد ایف آئی آر میں ملزم نامزد ہیں –

اینٹی کرپشن پولیس نے نائب تحصیلدار اور پٹواری کو بھی گرفتار کر لیا ۔

دریائے ستلج میں بھی بھارت نے پانی چھوڑ دیا،روای میں مزید پانی چھوڑے جانے کا …

قبل ازیں اینٹی کرپشن پنجاب نے لیہ اراضی کرپشن اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم ، بہن اور بہنوئی کو طلب کرلیا ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ لیہ اراضی کرپشن اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 19 جون کو دوبارہ ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا ہے،علاوہ ازیں سابق وزیراعظم کی بہن عظمیٰ خان اور بہنوئی احد مجید کو بھی اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس زمان پارک کی رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا۔

پاکستان کو اپنا مسئلہ خود حل کرنا چاہیے،افغان طالبان

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ عظمیٰ خان اور ان کے شوہر پر لیہہ میں 5162 کنال زمین کی غیرقانونی طور پر حاصل کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس میں 16 جون کو طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے، ٹیم نے طلبی کے دوسرے نوٹس کی زمان پارک میں تعمیل کروائی اور اسے دیوار پر چسپاں بھی کردیا۔

تھک گیا میں کرتے کرتے یاد تجھ کو ، اب تجھے میں یاد آنا چاہتا …

Leave a reply