پی ٹی آئی کے رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

ملک سیف الملوک کھوکھر نے عرفان خان کو ن لیگ میں ساتھیوں سمیت شمولیت پر خوش آمدید کہا
Imran khan

پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، رہنما پی ٹی آئی عرفان خان ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

باغی ٹی وی: پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کےصدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے عرفان خان کو ن لیگ میں ساتھیوں سمیت شمولیت پر خوش آمدید کہا سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ انتشار اور نفرت پھیلائی قائد ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں پارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما نجیب ہارون نے بھی پارٹی چھوڑنےکا اعلان کردیا اپنے بیان میں نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ میری 27 سال سیاسی جدوجہد رہی ہے، 9 مئی کے واقعے نے پاکستان کے امیج کوخراب کیا، ان واقعات نے ہماری سیاست کو بھی تقسیم کیا، نجیب ہارون کا کہناتھا کہ 16 اپریل 2020 کو میں نےمشکل فیصلہ کرتے ہوئےاسمبلی سے استعفیٰ دیا،18مارچ 2022 کو میں نےمیڈیا کے سامنے وزیراعظم کو کرسی چھوڑنےکا مشورہ دیا تھا۔

بنگلادیش میں مسافروں سے بھری بس تالاب میں گر گئی، تین بچوں سمیت 17 افراد …

نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ میں نےچیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ وہ کسی اور کو وزیراعظم بننےکا موقع دیں، اپنی استطاعت اور طاقت کے مطابق پاکستان کی خدمت کرتے رہیں گے،عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کیے گئے تھے، احتجاج میں فوجی املاک پر بھی حملے کیے گئے تھے سانحہ 9 مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے پارٹی چھوڑے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

دبئی ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز،آصف زرادری کے بعد نواز شریف بھی …

Comments are closed.