جلاﺅ گھیراﺅ اور پولیس پر تشدد کیس، تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

0
49
zaman park

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی عدالت نے جلاﺅ گھیراﺅ اور پولیس پر تشدد کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری، فرخ حبیب ، حماد اظہر اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کردی

زمان پارک میں جلاﺅ گھیراﺅاور پولیس پر تشدد کیس میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب، اعجاز چودھری ، حماداظہراور محمود الرشید عدالت پیش ہوئے،فواد چودھری نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ فوادچودھری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا حصہ ہیں ،عدالت نے حماد اظہر سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کب کی تاریخ رکھیں؟حماد اظہر نے عدالت میں کہا کہ 14 مئی کو الیکشن، 17 کو اسلام آباد پیش ہونا ہے اس کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ دیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا 14 مئی کو الیکشن ہورہا ہے؟ حماد اظہر نے کہا کہ قانون کے مطابق تو ہیں، باقی سرکارکا پتہ نہیں ،عدالت نے فوادچودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے فوادچودھری، فرخ حبیب ، حماد اظہر اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کردی .

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں ،تمام مقدمات انتقامی کارروائیوں پر مبنی ہیں ،کبھی کوئی تاریخ اسلام آباد کبھی لاہور اور کبھی کراچی میں ہو رہی ہے، سب سے بڑا ٹارگٹ عمران خان ہے،عمران خان کو لندن پلان کے تحت ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان کو سیکیورٹی بلکل فراہم نہیں کی جا رہی ، ان پر آج بھی قاتلانہ حملے کا خدشہ ہے،ایک سال کے دوران ان پر درجنوں مقدمات درج کئے گئے،

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جعلی مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ اس ماحول میں معاملات کو خراب کیا جائے ،عمران خان کی جگہ کوئی اور لیڈر ہوتے تو شاید آ ج اس طرح کا امن و امان نظر نہ آتا، کچھ لوگ مراد سعید کیخلاف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،لوگ اس رجیم سے نفرت کرتے ہیں ، ڈنڈے کے زور پر عوام کا ذہین تبدیل نہیں کیا جاسکتا،جعلی پرچوں کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

Leave a reply