عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

0
38

امریکا میں شرحِ سود بڑھنے سےعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہوئی ہے-

باغی ٹی وی : امریکی ڈبلیو ٹی آئی ساڑھے 3 ڈالر سستا ہوکر فی بیرل قیمت 68.60 پر آگئی ہے جبکہ برطانوی خام تیل 3 ڈالر سستا ہوجانے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 72.30 ڈالر ہوگئی ہے۔

امریکا میں شرح سود میں مزید اضافے کے بعد 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گزشتہ روز ہی امریکی ڈبلیو ٹی آئی 3.94 ڈالر سستا ہو کر فی بیرل قیمت 71.71 ڈالر پرآیا تھا جبکہ برطانوی برینٹ 4 ڈالر کے قریب سستا ہونے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 75.40 ڈالر ہوگئی تھی۔

چینی وزیرخارجہ جمعے کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے

واضح رہے کہ امریکی مرکزی بینک نے شرحِ سود میں مزید 0.25 فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے بعد امریکا میں شرحِ سود بڑھ کر5.25 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے شرح سود میں اضا فے کے بعد امریکی منڈیا ں گر گئیں ڈاؤ جونز ،ایس اینڈ پی اور نیسڈیک میں مندی دیکھی گئی ،اس اقدام نے اس کی بینچ مارک کی شرح کو 5فیصد اور 5.25فیصد کے درمیان دھکیل دیا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ شرح سود میں آئندہ کچھ عرصے تک مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا-

الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

Leave a reply