سندھ ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی عطا اللّٰہ اور فہیم خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود نے درخواست کی سماعت کی ملزمان کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری اور وکیل علی رضا بخاری پیش ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود نے سماعت کے دوران پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کی دونوں ارکان کی عبوری ضمانت 26 اپریل تک منظور کی گئی ہے۔

اس موقع پر عدالت نے عطا اللّٰہ اور فہیم خان کی مستقل ضمانت کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کردیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی گئی

قبل ازیں آئی جی اسلام آباد نے سندھ ہاوس حملے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی رپورٹ میں کہا گیا کہ سندھ ہاوس واقعہ افسوسناک تھا،احتجاجی مظاہر ے میں گیٹ کو نقصان پہنچایا گیا 10پولیس اہلکاروں کیخلاف ایکشن لیا گیا،ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا سندھ ہاوس کے باہر 2 اراکین اسمبلی بھی موجود تھے ان سمیت 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ملزمان کے خلاف دفعات قابل ضمانت تھیں اس لیے انہیں شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا، ملزمان کیخلاف چالان ٹرائل کورٹ میں جمع ،سندھ ہاوس اور ریڈ زون کی سیکیورٹی سخت کر دی پولیس کے اعلی ٰافسران سندھ ہاوس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں

دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

عمران خان کو اپنے بھی چھوڑ گئے، پارلیمنٹ لاجز میں ہلچل،فائلیں جلائی جانے لگیں

Shares: