پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید، عامر کیانی اور راجہ خرم نواز کی درخواست ضمانت منظور

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے اسد عمر اور علی نوار اعوان سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ انسدا دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ اسد عمر اور علی نواز اعوان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ تاحال عامر کیانی اورفیصل جاوید شامل تفتیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

عامر کیانی کے وکیل علی بخاری نے دلائل میں کہا کہ ان کے مؤکل کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا جس پر اقدامات قتل جیسی دفعات لگائی گئیں۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر اسد عمر اور علی نوار اعوان سمیت چھ ملزمان کی ضمانت منظور کر لی جبکہ فیصل جاوید ،خرم نواز، عامر کیانی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو کل سنایا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
خیال رہے کے اس سے قبل انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی ،علی نوار اعوان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہدرج ہوا تھا. پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ سنجانی میں مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں علی نواز اعوان وغیرہ کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے تھے. واضح رہے کہ اس سے پہلے دوران سماعت عدالت نے کہا تھا کہ فیصل جاوید کی 161 کا بیان جمع نہیں کروایا گیا، فیصل جاوید کے وکیل کو 161 کا بیان جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی. جبکہ کہا گیا تھا کہ فیصل جاوید ،خرم نواز،عامر کیانی کی درخواستوں پر فیصلہ کل یعنی آج سنایا جائے گا .

Shares: