لانگ مارچ مقدمے،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات سے دہشت گردی کی دفعہ ختم

0
35

لانگ مارچ مقدمے،پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف مقدمات سے دہشت گردی کی دفعہ ختم

اے ٹی سی لاہور میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اورپولیس پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

پولیس نے پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف مقدمات سے دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے ختم کر دیں تھانہ گلبرگ ،بھاٹی گیٹ ،تھانہ شفیق آباد اور تھانہ شاہدرہ میں درج مقدمات میں دفعات ختم کی گئیں ،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزمان کی گرفتاری درکار نہیں ،مقدمات میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے ،برہان معظم ملک نے کہا کہ پولیس نے دفعات ختم کر دیں ہیں ،ہم تمام ملزمان کی ضمانتیں واپس لیتے ہیں

عدالت پیشی کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج واضح ہوگیا کہ ہم پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے تھے،پچھلی حکومت نے ہم پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے ایم پی ایز کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے ڈالے گئے آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا،آج ثابت ہوگیا کہ ہم دہشت گرد نہیں ہیں ن لیگ اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئی ،ہماری جو ایف آئی آرز درج نہیں کیے جارہے تھے اب وہ درج ہوں گے ہماری درخواستوں پر مقدمات درج نہیں کیے گئے تھے،

تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کا کہنا تھا کہ بھینس چوری کے مقدمات سنے تھے ایم پی ایز پر دہشت گردی کے نہیں سنے تھے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج فسطائیت کا ثبوت ہے،آج رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کے منہ پر طمانچہ پڑا ہے،ہم باقی مقدمات میں بھی باعزت بری ہوں گے،

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی عدالت میں ہم سرخرو ہوگئے ہیں اب ہم ان کو اسلام آباد سے نکالیں گے ،گزشتہ روز پورے اسلام آباد کو انہوں نے یرغمال بنایا ہوا تھا جرم کا داغ پنجاب سے ختم ہوا ہے اب سینٹرل سے بھی ہوگا

پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا

لانگ مارچ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے ،درج مقدمات میں اسد عمر، عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،وزیراعلی گلگت بلتستان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، فواد چودھری پر جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

Leave a reply