این اے 249 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے کس بات کی دی درخواست

0
38

باغی ٹی وی : این اے 249 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے کس بات کی دی درخواست

پی ٹی آئی، ایم کیو ایم کی الیکشن کمیشن سے تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست

باغی ٹی وی : ریجنل الیکشن کمشنر سید ندیم حیدر نے صوبائی الیکشن کمیشن کو ایک خط میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کی جانب سے ہمیں درخواست موصول ہوئی ہے، جس میں خرم شیر زمان نے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن سے رائے مانگ لی ہے، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 249 ضمنی انتخاب کے لیے 29 اپریل کو پولنگ کا اعلان کیا ہوا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان نے بھی سیکریٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ این اے 249 کراچی کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کی تاریخ کو تبدیل کیا جائے۔ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ حلقہ 249 کے ضمنی انتخاب کی تاریخ آگے بڑھائی جائے، قمر نوید جمیل کا کہنا تھا کہ جس دن الیکشن ہوگا اس دن 15 یا 16 واں روزہ ہوگا۔
ڈپٹی کنوینئر قمر نوید جمیل نے خط میں الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ ضمی انتخاب عید الفطر کے بعد رکھا جائے، رمضان کے مہینے میں مہم چلانا مشکل ہو جائے گا۔

Leave a reply