پی ٹی آئی سے بلے کا نشان لینا انتہائی غلط فیصلہ ہے، عابد زبیری

0
139

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے بلے کا نشان لے کر بہت غلط فیصلہ کیا، کیونکہ اس سے تحریک انصاف کو اس کا بہت بڑا نقصان ہوگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عابد زبیری کا کہنا تھا تحریک انصاف پشاور ہائی کورٹ اس لئے جارہی ہے، انہیں شاید اسلام آباد ہائی کورٹ سے اتنی امید نہیں، سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں شاہ محمود اور بانی چیئرمین کی ضمانت منظور کی، بینچ میں شامل جج جسٹس منصور شاہ نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر ہی غلط تھا، اس کا مطلب اسلام آباد ہائی کورٹ ہر فیصلہ خلاف کررہا ہے انہوں نے کہا کہ بلے کا نشان نہ ملنے سے تحریک انصاف کو بہت فرق پڑے گا، مسلم لیگ کو بھی سینیٹ کے الیکشن میں بہت نقصان ہوا تھا اور ان کے امیدوار آزاد امیدوار کے طور پر لڑے تھے۔ عابد زبیری نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے تلوار کا نشان چھین لیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں تیر کا نشان ملا، اور یہ عام انتخابات ہیں یہ کوئی سینیٹ کے یا ضمنی الیکشن نہیں، ان انتخابات میں اگر کسی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان ہی چھین لیا جائے جو ان کی پہنچان ہو تو بہت فرق پڑتا ہے، کیوں کہ پاکستان میں لوگ نشان دیکھ کر ووٹ کاسٹ کرتے ہیں، اور ویسے بھی تحریک انصاف میں اس وقت کوئی معروف سیاستدان نہیں جسے پہنچان کر عوام اسے ووٹ دیں گے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے بلے کا نشان لے کر بہت غلط فیصلہ کیا۔
سابق صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں حلفیہ بیان دیا تھا کہ ہم سب سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فلیڈ دیں گے، مٰیں نے بیرسٹر گوہر سے کہا تھا کہ آپ کون سے لیول فیلڈ پلیئنگ کی بات کررہے ہیں آپ کے پاس تو فیلڈ ہی موجود نہیں ہے۔

Leave a reply