پی ٹی آئی والے عمران کو غلط کہنے پر اپنے والدین نہیں چھوڑتے. کامران شاہد
پی ٹی آئی والے عمران کو کہنے پر اپنے والدین نہیں چھوڑتے. کامران شاہد ویڈیو وائرل
نجی ٹی وی چینل کے اینکر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ پروگرام میں پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔ سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران شاہد نے ایک پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا سوشل میڈیا کسی کو چھوڑ ہی نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے باپ کو نہیں چھوڑتے اگر وہ عمران خان کے اوپر سوال اٹھا لیں۔ سوشل میڈیا پر آپ کے جو بندے بیٹھے ہوئے ہیں وہ اپنی ماں اور باپ کو نہ چھوڑیں۔ کامران شاہد نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے کارکن کو ان کی والدہ کہہ دیں کہ عمران خان نے یہ بات ذرا سی غلط کہہ دی ہے تو وہ انہیں بھی نہ چھوڑیں۔ ایسی ٹیم تیار ہوئی ہے۔ بدتمیز ٹیم آپ نے سوشل میڈیا پر تیار کر دی ہے اور اس پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس کو آزادی کہتے ہیں اور اصل آزادی آپ نے دی نہیں ہے۔
The great tribute to the great social media pic.twitter.com/MOk4c12awT
— Kamran Shahid (@FrontlineKamran) November 1, 2022
پروگرام کے بعد اینکر کامران شاہد کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آڑے ہاتھوں لیا گیا اور مختلف میمز کے ساتھ نازیبا الفاظ بھی ادا کیے گئے۔ سوشل میڈیا صارف کاشف خان نے لکھا کہ کامران شاہد خود کو صحافی کہتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
تجدیدی فیس، ٹیلی کام کمپنیوں سے 9.5 ارب روپے وصول. پی ٹی اے
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، سٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
ایک اور صارف نے لکھا کہ ہم وہ لوگ ہیں جب عمران خان بھی غلط کام کرے تو اسے غلط کہتے ہیں کیونکہ ہم کرائے کے ایکٹیویٹس نہیں، اور یہ بھی سچ ہے جو عمران خان پر تنقید کرے گا اسے گھر تک چھوڑ آئیں گے۔ کچھ صارفین نے مختلف فلموں کے ڈائیلاگ کے کلپ لگا کر سینئر صحافی پر تنقید کی۔