پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی ایک بار پھرگرفتار

0
34
Meena Khan

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی دوبارہ گرفتار ہو گئے ہیں جبکہ مینا خان افریدی کو تھانہ خان رازق میں درج مقدمہ میں نامزد ہونے پر تقریبا دو ہفتے قبل بھی بونیر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ضمانت ملنے پر پولیس نے مینا خان کو ضمیمہ ب پر جیل سے نکال کر تھانہ شرقی میں دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کرلیا، مینا خان آفریدی کو رہائی کے ایک دن بعد 10 مئی کو درج مقدمے میں چوتھی بار گرفتار کیا گیا ہے.

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر مینا خان آفریدی کو توڑ پھوڑ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے و دیگر الزامات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مینا خان آفریدی پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر پر توڑ پھوڑ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے و دیگر الزامات کے تحت درج مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر ضمانت پر رہا
شہباز شریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر جبکہ مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب
کئی کپتانوں نے ورلڈکپ جیتے کسی نے اپنے ملک کی تباہی نہیں کی،ناز بلوچ
تعلقات میں پیش رفت کیلیے بھارت کو امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانا ہو گا ، بلاول
میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا،موٹروے انسپکٹر پر زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون کا بیان
سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے
مینا خان آفریدی تھانا ہشت نگری میں 324، 353 ،427 ،153 ،143 و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھے۔ تاہم خیال رہے کہ ملک بھر میں 9 مئی کو ہونے والے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنما اور کارکنان زیر حراست ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور سیشن کورٹ نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں گرفتار پی ٹی آئی یوتھ صدر مینا خان آفریدی اور ساتھی کی ضمانت درخواست منظور کرلی تھی. پشاور سیشن کورٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں گرفتار پی ٹی آئی یوتھ صدر مینا خان آفریدی اور ساتھی کی ضمانت درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور عطاء اللہ جان نے کی ۔ عدالت نے مینا خان آفریدی اور جلال مہمند کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا.

Leave a reply