تعلیمی اداروں میں سیاست نہیں چلے گی،پی ٹی آئی کو سکول گراونڈ میں جلسہ سے روک دیا گیا

0
54

باغی ٹی وی کی خبر پر سیالکوٹ انتظامیہ نے ایکشن لے لیا.

سی ٹی آئی بوائزہائی سکول سیالکوٹ کی گروانڈ میں بغیراجازت تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ کرنے کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے نوٹس لے لیا.باغی ٹی وی نے سی ٹی آئی بوائز ہائی سکول کے پرنسپل کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کولکھے گئے مراسلے کی خبر شائع کی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے نوٹس لیتے ہوئے مراسلے کے مندرجات اور سکول کے پرنسپل کے موقف کو درست قرار دے دیا

مراسلے کے مطابق سکول پرنسمپل نے موقف اختیار کیا کہ سی ٹی آئی بوائزہائی سکول کی گراونڈ میں ملک کی سیاسی پارٹی تحریک انصاف کی جانب سے 14 مئی 2022 کو سیاسی جلسہ کیا جارہا ہے جس کی سکول کے ہیڈ آفس سے کسی قسم کی کوئی اجازت نہیں لی گئی.مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سکول کے ہیڈ آفس کی جانب سے مجھے ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ میں صورتحال سے آپ کو آگاہ کر دوں.

سکول پرنسپل نے مراسلےمیں مزید کہا کہ سکول کی گراونڈ سالانہ سیالکوٹ کنونشن اوردعائیہ تقریبات کیلئے مختص ہے اور اس گراونڈ کو کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا . باغی ٹی وی پر خبر شائع ہونے کی بعد اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے سکول پرنسپل کا موقف درست قرار دیا .

سیالکوٹ کی کرسچن کمیونٹی نے عبادتگاہ کے لئے مختص گراؤنڈ کو سیاسی مقصد کے لئے استعمال کرنے کے اعلان پر احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے، سیالکوٹ کی مسیحی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ 13 مئی کو احتجاج کرین گے کسی صورت تحریک انصاف کو اس گراونڈ میں جلسے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے، پی ٹی آئی نے ملک گیر جلسوں کے سلسلے میں 14 مئی کو سیالکوٹ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے مسیحی برادری نے تحریک انصاف کے خلاف بھر پور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے،

Leave a reply