پی ٹی آئی کو لوگوں کا معاشی قتل نہیں کرنے دیں گے.سٹیل ملز ملازمین کیلیے بلاول کا بڑا اعلان

0
39

پی ٹی آئی کو لوگوں کا معاشی قتل نہیں کرنے دیں گے.سٹیل ملز ملازمین کیلیے بلاول کا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز  کے 4500 کارکنوں کو برطرف کر دیا،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہر ایک کو کام پر واپس لائے گی،اس تاریخی صنعتی اثاثہ کی سرزمین سندھ کے عوام کی ہے ،ہم پی ٹی آئی کی حکومت کو معاشی قتل کرنے نہیں دیں گے، کارکنوں کو نہیں عمران کو برخاست کریں،ہم پی ٹی آئی کو لوگوں کا معاشی قتل نہیں کرنے دیں گے،

وزیر محنت وتعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان سٹیل ملز سے 4500 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مزدور دشمن اقدام قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کا یہ اقدام ساڑھے چار ہزار سے زائد خاندانوں کا معاشی قتل عام ہے ۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کی دعویدار نااہل اور عوام دشمن حکومت نے لاکھوں پاکستانیوں کا روزگار چھین لیا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی سٹیل ملز کے برطرف ملازمین کی جدوجہد میں عملی طور پر ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

پاکستان سٹیل ملز جیسا کھربوں مالیت کا ادارہ تباہی کے دھانے پر، نشے میں بدمست حکمران گھر کے برتن بیچنے لگے ہیں، اویس نورانی

اس وقت سٹیل ملز کے ملازمین گزشتہ کئی روز سے ادارے کی نجکاری اور ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھے ہوئے ہوئے ہیں اور ایسے میں سٹیل ملزانتظامیہ نے مزدور دشمن اقدام کے ذریعے ہزاروں ملازمین کی نوکریوں کو ختم کردیاہے ،سٹیک ہولڈرز گروپ کے کنوینر ممریز خان نے بھی مزدور دشمن اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹو کی تقرری کے خلاف خود کیس عدالت میں ہے اور ایسے میں ملازمین کامعاشی قتل عام کیا گیا۔ان کاکہناتھاکہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ اس مسئلے کی جانب توجہ دیں اور دونوں حکومتیں مل بیٹھ کر سٹیل ملزکی بحالی اور ملازمین کے روزگار کو بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔

برطرفیوں پر پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین نے احتجاج کیا اور دھرنا بھی دیا،احتجاجی مظایرین نے سڑک پر ٹائر نذر آتش کرکے ٹریفک کی روانی کو متاثر کردیا،ملازمت سے فارغ ہونے کی خبر سن کر پاکستان اسٹیل ملز کے ملازم جن کا مکان نمبر ،B,, 629اسٹیل ٹاؤن ہے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پاکستان اسٹیل ملز کے 4 ہزار544 ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے، پے گروپ 2، 3، 4 اور جے اوز کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا ہے۔ ڈی سی ای، ڈی جی ایم، منیجرز بھی نوکریوں سے برطرف کیے گئے اور ملازمین کو بذریعہ ڈاک برطرفی کے خطوط ارسال کردیے گئے ہیں

تباہی سرکار جبری برطرفی کر کے اسٹیل ملز کو بیچ دے گی،شیری رحمان کا دعویٰ

Leave a reply