کراچی: تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرگئی ،اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکمراں جماعت کی بڑی وکٹ گرا لی، تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا لی ہے، تحریک انصاف کے مقامی رہنما سردار عزیز 50 ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے انہیں خوش آمدید کہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی بھی بڑی وکٹیں گرا لی تھیں۔ چند روز قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا

Shares: