حافظ آباد:پی ٹی آئی کا نیا خود احتسابی نظام ؟کارکنوں نے اپنے ہی ضلعی صدر کی درگت بنادی،ا طلاعات کے مطابق حافظ آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےکارکنوں نے پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر ضلعی صدر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

حافظ آباد میں پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماقاسم تارڑ کو اپنی جماعت کے ایم پی اے کے خلاف پریس کانفرنس مہنگی پڑگئی۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے قاسم تارڑکو ڈنڈے اور تھپڑ مارے، ان کےکپڑے پھاڑ دیے اور گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔

پولیس نے 20 افرادکےخلاف مقدمہ درج کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کا کہنا کہ وہ اس سارے معاملے کی تفتیش کرے گی پھراس کے بارے میں مزید فیصلہ کیا جائے گا

Shares: