پنجاب ٹیچرز یونین نے صوبائی وزیرتعلیم کو بہت بڑی دھمکی دے دی ، اس دھمکی میں 36 ہزار لوگوں کا مستقبل بھی وابستہ ہے

0
42

لاہور : پنجاب ٹیچرز یونین نے صوبائی وزیرتعلیم کو ایسی دھمکی دے دی کہ جس کے ساتھ 36 ہزار لوگوں کا مستقبل بھی وابستہ ہے، پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔یاد رہے کہ صوبائی وزیرتعلیم نے پنجاب کے 36 ہزار اور لاہور کے 527 پرائمری سکولوں میں خاکروب بھرتی کرنے کا وعدہ کیا تھا ،

پنجاب بھر کے 36 ہزار پرائمری سکولوں میں خاکروب بھرتی کرنے کے حوالے سے صوبائی وزیرتعلیم نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی بھرتی کرکے یہ کمی دور کردیں گے ، پورے صوبے میں تو دور کی بات ہے لاہور کے 527 پرائمری سکولوں کیلئے بھی خاکروب بھرتی نہ کیے جا سکے، پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد نے صوبائی وزیرتعلیم سے وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد نےکہا کہ سکولوں میں خاکروب نہ ہونے سے طلبا صفائی کرنے پر مجبور ہیں، ناقص صفائی پر اساتذہ کیخلاف انتقامی کارروائی شروع کردی جاتی ہے, انہوں نے دھمکی دی ہے کہ خاکروب بھرتی نہ کیے گئے تو بھرپور احتجاج کریں گے۔سکول ایجوکیشن نے 2018 میں پرائمری سکولوں کیلئے خاکروب بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا،

Leave a reply