باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ نگار،فنکار،سینئر قانون دان اور سرگودہا یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر شاہد نزیر خان ایڈووکیٹ کرونا وائرس کے باعث انتقال فرما گئے ہیں شاہد نذیر خان کا تعلق سرگودہا سے ہے انہوں نے پی ٹی وی کے کئی ڈراموںمیں بطور فنکار بھی کام کیا ہے ،گزشتہ کچھ دنوںسے وہ موذی مرض کرونا کا شکار تھے
ممبر پریس کلب سرگودہا شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ مختصر علالت کے بعد رضائے الٰہی سے وفات پا گئے، جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاﺅں ٹھٹھی مزمل سرگودہا میں ادا کی جائے گی۔ شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ سماجی حلقوں میں اچھی شہرت کے حامل تھے، ان کی وفات کی خبر سن کر وکلاءبرادری، صحافی برادری اور سماجی حلقوں کی طرف سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرحوم انتہائی خوش مزاج، ملنسار انسان اور سماجی کارکن تھے، ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءکبھی پورا نہیں ہو سکتا، اہلیان سرگودھا شاہد نذیر خان جیسے قابل اور شفیق انسان سے محروم ہو گئے ہیں