برصغیر پاک و ہند فلم انڈسٹری کے معمار فنکار نذیر کوخراج عقیدت پیش کرنے کےلئے خواجہ نجم الحسن صاحب نے پی ٹی وی کے لئے خصوصی پروگرام ریکارڈ کیا، مادام یاسمین شوکت حسین رضوی، مادام زریں پنا، سید نور صاحب اور خاور نعیم ہاشمی کے تاثرات بھی ریکارڈ کئے گئے، یہ پروگرام وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے. اس پروگرام کو ریکارڈ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی گئی جس میں سید نور اور خاور نعیم ہاشمی کے درمیان نذیر کے صاحبزادے اختر نذیر ککی بھی دیکھے جا سکتے ہیں.
”سید نور کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے” ، ہماری ہاں ایسی ایسی شخصیات موجود ہیں یا گزری ہیں جن کا کام برصغیر پاک و ہند کا بہترین کام ہے. ہمیں ایسے ہیروز کو یاد رکھنا چاہیے اور اپنی نوجوان نسل کو یاد دہانی کرواتے رہنا چاہیے کہ ہمارے پاس کیسے کیسے فنکار موجود تھے یا ہیں. خاور نعیم ہاشمی نے اس پروگرام کے حوالے سے کہا کہ خواجہ نجم الحسن نے ہمیشہ ہی تاریخ ساز پروگرام کئے ہیں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کو شاہکار پروگرام دئیے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری و ساری ہے.