پی ٹی وی اسپورٹس میں اربوں روپے گھپلوں کا انکشاف،اسمبلی میں قرارداد جمع

0
36

پی ٹی وی اسپورٹس میں اربوں روپے گھپلے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد میں کہا گیا کہ پی ٹی وی اسپورٹس کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے سامنے آئے ہیں اربوں روپے من پسند کمپنیوں کو دینے کا انکشاف ہوا ہے،جس وقت یہ کام ہو رہا تھا اس وقت فواد چودھری وزیر اطلاعات تھے اربوں روپے کے نقصانات اورقانون کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا پی ایس ایل 7، 8 اور ورلڈکپ کے ٹھیکوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے پیپرا رولز، پی ٹی وی بورڈ کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں ا ڑائی گئیں

واضح رہے کہ پی ٹی وی اسپورٹس کے ٹھیکوں میں وسیع پیمانے پر گھپلے ،کرپشن سامنے آئی ہے، پی ٹی سی اسپورٹس میں اربوں روپے من پسند کمپنیوں کو دینے کی اطلاعات سامنے آئئی ہیں، قومی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سمیت دیگر اہم شواہد اور ریکارڈ حاصل کرلیا ہے

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے دور میں یہ کام ہوا، نجی ٹی وی کے مطابق اربوں روپے کے نقصانات ، قاعدے قانون کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 7، 8 اور ورلڈکپ کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر مالی اور بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، پیپرا رولز، پی ٹی وی بورڈ کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں ۔ ٹھیکوں کی بولی کا عمل نقائص سے بھرپور اور غیر شفاف تھا، غیر شفاف طریقے سے جائز بولیاں دینے والوں کو دانستہ مسابقتی عمل سے نکال باہر کیا گیا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ قومی خزانے اور خسارے کا شکار پی ٹی وی کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، من پسند کمپنیوں کو خلاف ضابطہ ٹھیکے دیے گئے، من پسند پارٹیوں کے ٹیکس بھی معاف کیے گئے

قبل ازیں چند روز قبل پی ٹی وی اسپورٹس کے ڈائریکٹر نعمان نیاز کو ڈائریکٹر اسپورٹس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا،سابق وزیر اطلاعات اور سابق ایم ڈی پی ٹی وی کے ساتھ مل کر اے آر وائی کے اسپورٹس چینل میں مدد کرنے اور اسے میچ دکھانے کے حقوق دلوا کر سرکاری ٹی وی کو اربوں روپے کے اشتہارات سے محروم کرنے والے ڈائریکٹر نعمان نیاز کو ڈائریکٹر اسپورٹس کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا

میں ایک فائٹر ہوں، ہار نہیں مانوں گا،پی ٹی وی کی جانب سے لیگل نوٹس پر شعیب اختر کی وکیل کو ہدایات

سرکاری ٹی وی کےمیزبان کا لائیو شو میں نامناسب رویہ، شعیب اختر نے مستعفیٰ ہونے کا…

لائیو شو میں میزبان کی شعیب اختر سے بدتمیزی پر فنکاروں کی مذمت

شعیب اختر بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی دعائیں کرنے لگے

افغانستان نے نیوزی لینڈ کو نہ ہرایا تو کیا ہو گا؟ جد یجا کا صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب

ٹی وی مساجد میں نہیں ساتھ حجروں میں ہوتا، اسلئے پی ٹی وی 35 روپے فیس لیتا ہے، فواد چودھری

مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

Leave a reply