لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

0
58
سندھ حکومت نے حلقہ بندی کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست کی مخالفت کر دی

لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں خیبر پختونخوا کے زلزلہ زدہ علاقوں میں اسکول کی عدم تعمیر پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی

چیف جسٹس گلزار احمد نے چیئرمین ایرا سےسوال کیا کہ ایرا کب بنا تھا؟ چیئرمین ایرا نے عدالت میں جواب دیا کہ ایرا 24 اکتوبر 2005 کو بنا تھا،چیف جسٹس گلزار احمد نے چیئرمین ایرا سے دوبارہ سوال کیا کہ قیام سے لیکر اب تک ایرا کیا کر رہا ہے؟ 2005سے اب تک 540 اسکول کیوں نہیں بن سکے؟ ایرا کو ملنے والا پیسہ کہاں خرچ ہوا؟ چیئرمین ایرا نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سے کچھ کہنا چاہتا ہوں، چیف جسٹس گلزار احمد نے چیئرمین ایرا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جو پوچھا ہے اس کا جواب دیں، سپریم کورٹ نے ایرا کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیکر مسترد کر دی

عدالت نے ایرا سے مکمل کیے گئے تمام منصوبوں کی تفصیلات تصاویری شواہد سمیت طلب کر لیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایرا کی رپورٹ صرف آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، زلزلہ متاثرین کی مدد تو قوم نے کی تھی ایرا نے کیا کیا؟ کراچی سے بھی لوگ متاثرین کی امداد کیلئے گئے تھے، لوگوں نے تو حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیدیا تھا،ایرا کو ملنے والے 205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ آج تک اسکول کھلے آسمان تلے کیوں چل رہے ہیں؟ زلزلہ متاثرہ علاقوں کو تو دو سال میں دوبارہ بن جانا چاہیے تھا،بین الاقوامی امداد بھی آئی، لوگوں نے بھی پیسہ دیا اور حکومت نے بھی، متاثرہ علاقوں میں تو مثالی ترقی ہونی چاہیے تھی، چیئرمین ایرا نے عدالت مین کہا کہ عدالت کو تمام تفصیلات فراہم کرینگے،

سپریم کورٹ میں محکمہ تعلیم سندھ میں تقرریوں سے متعلق سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا جسٹس یحیٰی آفریدی نے ازخود نوٹس کا مقدمہ سننے سے معذرت کر لی ،جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو عوامی مفاد،بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اختیار استعمال کرنا چاہیے،میرا موقف ہے جب تک طریقہ کار طے نہ ہو از خود نوٹس کا اختیار استعمال کرنا مناسب نہیں،از خود نوٹس میں بینچ کی تشکیل کیا ہوگی؟ دیکھنا ہے ازخود نوٹس میں بنچ کس طرح تشکیل پائے گا،جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا

@MumtaazAwan

مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

https://baaghitv.com/aap-supreme-court-mein-kahray-hokar-aisi-baat-nahi-akr-sakaty-cj/

Leave a reply