پاکستان میڈیکل کمیشن کے ایکٹ پر عمل کیوں نہیں ہو رہا؟چیف جسٹس

0
125
نیب کا رویہ غیرذمہ دارانہ،سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، سپریم کورٹ

آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں سرکاری اسپتال میں ایم بی بی ایس،بی ڈی ایس ڈاکٹرز کے ماہانہ وظیفہ کیس کی سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ایم سی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا کیس کی سماعت میں ساڑھے 11بجے تک وقفہ کر دیا گیا،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی یا صوبائی حکومتوں نے ایکٹ کے تحت اب تک کوئی وظیفہ مقرر کیا ہے؟ وکیل نجی ہسپتال نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اب تک کوئی وظیفہ مقرر نہیں کیا ، چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ عدالت میں پاکستان میڈیکل کمیشن کی طرف سے کون آیا ہے؟ پاکستان میڈیکل کمیشن کے نمائندے روسٹرم پر آگئے، نمائندہ پی ایم سی نے کہا کہ ہم نے کیس کی تیاری نہیں کی گزشتہ رات ہی اطلاع ملی، جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے، چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ آپ کا چیئرمین کون ہے؟ انہیں بلائیں چیئرمین پی ایم سی اور پی ایم سی کی لیگل ایڈوائزر کو فوری طور پر بلائیں،

بعد ازاں کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی تو سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن کی ڈائریکٹر لیگل پر اظہار برہمی کیا وکیل پی ایم سے نے کہا کہ صدر پاکستان میڈیکل کمیشن لاہور میں ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سوال کا جواب دیں،پی ایم سی ایکٹ 2020 کی شق 27میں ماہانہ وظیفے کی ادائیگی کا ذکر ہے،پاکستان میڈیکل کمیشن کے ایکٹ پر عمل کیوں نہیں ہو رہا؟ہمیں دستاویزات دے رہے ہیں لیکن بنیادی سوال کا جواب نہیں دیا جارہا، ڈائریکٹر لیگل نے عدالت میں کہا کہ ہمیں وقت دیں تمام تفصیلات فراہم کریں گے، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پی ایم سی کی طرف سے وزیراعظم کا منظور شدہ نوٹیفکیشن پیش کیا گیا، وزیراعظم کا منظور شدہ نوٹیفکیشن کس قانون کے تحت جاری کیا گیا اس کا ذکر نہیں،عدالت نے پی ایم سی کو ملک بھر کے اسپتالوں میں وظیفہ کی ادائیگی سے متعلق تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن سابقہ اور موجودہ قوانین کی تفصیلات بھی ایک ہفتے میں جمع کرائے،

قبل ازیں سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا ویلفئر ورکرز فنڈ کی بحالی سے تعلق اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی ،ورکر ویلفئربورڈ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی،سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

Leave a reply