پنجاب یونیورسٹی ٹاون 3 ہاوسنگ سکیم میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن،مقدمہ درج

محکمہ اینٹی کرپشن نے میاں جاوید کو گرفتار کر لیا
0
55
punjab uni

پنجاب یونیورسٹی ٹاون 3 ہاوسنگ سکیم میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں اینٹی کرپشن نے 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جن میں سے 2کو گرفتار کر لیاہ ے۔مینجمنٹ کمیٹی نےغیر قانونی ہاؤسنگ سکیم بنا کر1020 ممبران سے اربوں روپے اکٹھے کیے۔ ملزمان انکوائری میں تسلی بخش جواب دینے میں مکمل طور پر ناکام رہے

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کاروائی کی ہے ،ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی نے یونیورسٹی انتظامیہ اور سینڈیکیٹ کی اجازت کے بغیر ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی اور خرید کردہ رقبہ براہِ راست ممبران مینجمنٹ کمیٹی کے نام غیر قانونی طور پر منتقل کیا اورLDA یادیگراداروں سےکوئیNOCنہ لیااوربغیر کسی ٹینڈریا اشتہا رکےاے ڈی پلینرز کمپنی سے معاہدہ کیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ہے، جس میں یونیورسٹی آف کمالیہ کے قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن و فپواسا پنجاب کے صدر ڈاکٹر اظہر نعیم،- ڈاکٹر محبوب حسین، ڈاکٹر فخر الحق نوری، جمیل انجم، میاں جاوید اے اینڈ ڈی پلانر،وقار نعیم راو عنصر  رجسٹرار،خورشید رجسٹری محرر شامل ہیں،درج مقدمہ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی ٹاون تھری بنانے کے لیے ملزمان نے یونیورسٹی کا نام غلط استعمال کیا اور یونیورسٹی کا نام استعمال کرتے ہوئے اربوں روپے کی لوٹ مار کی ہے ٹاون تھری کے آغاز کے بعد ملزمان پروفیسرز کے اثاثہ جات میں واضح اضافہ ہوا ہے ملزمان نے سینڈیکیٹ اور ایل ڈی اے کی منظوری کے بغیر سکیم شروع کی اور پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن و فپواسا پنجاب کے صدر ڈاکٹر اظہر نعیم نے بغیر شفاف طریقہ اپنائے بھائی وقار نعیم کی کمپنی کو اربوں کا ٹھیکہ دیا اورملزمان نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کی رقم استعمال کر کے اربوں کا مفاد لیا ہے محکمہ اینٹی کرپشن نے میاں جاوید کو گرفتار کر لیا ہے اور اسکا 4 جولائی تک جوڈیشل مجسٹریٹ مرتضی ورک سے ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

Leave a reply