پب جی کھیلنے والی مغوی لڑکی بازیاب،ملزمان گرفتار

0
32

پب جی کھیلنے والی مغوی لڑکی بازیاب، دو ملزمان گرفتار.باغی ٹی وی کی اطلاع کے مطابق
کراچی میں اینٹی وائلینٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے17 سال کی مغوی لڑکی کو بازیاب کرلیا، واردات میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے ایس ایس پی عبداللہ احمد نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی مصدقہ معلومات پر کینٹ اسٹیشن کی قریب کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ لڑکی اور ملزمان گزشتہ 3ماہ سے آن لائن گیم پب جی کھیل رہے تھے، ملزمان نے اس گیم سے متاثر ہوکر لڑکی کے اغواء کا منصوبہ بنایا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شیراز کی 17سال کی سفا نامی لڑکی سے پب جی پر دوستی ہوئی تھی، شیراز اور مغوی سفا آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم شیراز لڑکی سفا کو بھگا کر بذریعہ ٹرین پنجاب لے جانے کی کوشش کررہا تھا کہ اسٹیشن سے پکڑا کر لڑکی کو بازیاب کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی عبداللہ احمد نے کہا ہے کہ سفاء کے والد نے ملزم کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply