پنجاب حکومت کاطلحہ طالب، ارشد ندیم اور کوہ پیماؤں ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف کے لئے انعام

0
91

پنجاب حکومت نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 40 40 لاکھ روپے کا انعام دیا-

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ٹوکیو اولمپکس کے کھلاڑیو ں اور کوہ پیماؤں نے ملاقات کی اور صوبائی حکومت نے ٹوکیو اولمپکس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلحہ طالب، ارشد ندیم اور کوہ پیماؤں ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف کے لیے انعامات دے دیے گئے۔


وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 20، 20 لاکھ روپے کے چیک دیے جبکہ پنجاب اسپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو10، 10لاکھ روپے کے چیک دیئے جبکہ محکمہ توانائی کی طرف سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 10، 10 لاکھ روپے دیئے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کوہ پیما ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف کو 10،10لاکھ روپے اور کوچ کوچ فیاض بخاری کو 5 لاکھ روپے کے چیک دیئے۔

ایتھلیٹس اور کوہ پیماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم او رطلحہ طالب نے ملک کا نام روشن کیا۔ کھلاڑی پاکستان کا سرمایہ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستانی قوم اور میڈیا کا شکریہ جنہوں نے مجھے پوری دنیا میں مشہور کیا یہ ایک کھلاڑی کے لئے بہت حوصلہ افزائی ہوتی ہے حکومت پہمارے ساتھ بہت تعاون کر رہی ہے آئندہ اولمپکس میں میڈل جیتنے کی پوری کوشش کروں گا۔

طلحہ طالب نے کہا کہ پنجاب حکومت کا بہت شکر گزار ہوں جس طرح انہوں نے مجھے سپورٹ کیا میں انعامات پر وزیر اعلی پناجب کا مشکور ہوں پنجاب حکومت کی طرف سے حوصلہ افزائی عزم کو مزید بڑھائے گی طلحہ طالب نے پاکستانی نوجوانوں کو بھی آگے بڑھنے اور پاکستان کا نام روشن کرنے کا مشورہ دیا-

ساجد سدپارہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور ہمیںانعامات دیئے ساجد سدپارہ نے کہا کہ وہ اپنے والد کا کے ٹو چوٹی کے اوپر جھنڈا لہرانے کا خؤاب ضرور پورا کریں گے-

شہروز کاشف نے بھی پنجاب حکومت کی جانب سے حوصلہ افزائی اور انعامات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت کی نوجوانوں کے لئے یہ اقدام ہمارے لئے اور ہماری قوم کے مستقبل کے لئے بہت اچھا ہے-

Leave a reply