لاہور: پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن چوہدری مسعود احمد نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد پی پی 257 سے 2018 میں کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے استعفیٰ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھیجوا دیا۔
رحیم یار خان سے حکومت رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے جانبدارانہ رویہ سے دل برداشتہ ہو کر اپنے منصب سے مستعفی ہوا ہوں، اپنے حلقہ کے ساتھ بار بار کی گئی زیادتیوں جبکہ ترقیاتی و انتظامی امور میں فرق رکھنے پر استعفیٰ جمع کروایا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر مونس الہٰی نے علیم خان گروپ کے مزید 3ارکان توڑ لئے ہیں علیم خان گروپ کے رکن اسمبلی اشرف رند، عون ڈوگر اور علمدار قریشی نے مونس الہٰی سے ملاقات کی ،ملاقات میں تمام معاملات طے پا ئے-
مونس الہیٰ کے مطابق علیم خان گروپ کے تینوں ارکان پرویز الہٰی کو ووٹ دیں گے-
قبل ازیں ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ہمارے گروپ کے 13 ارکان آج حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گےپی ٹی آئی کی اس سے بڑی بدبختی کیا ہو گی کہ اس کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہے،تحریک انصاف کو ختم ہو جانا چاہیے-
پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے دعویٰ کی تھا کہ پنجاب اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے ووٹنگ میں آئیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا استعفیٰ ایک ہی آئے گا، وہ عمران خان کا ہوگا-
علیم خان نے پنجاب اسمبلی پہنچنے پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ گورنر پنجاب کو ہٹانے سے بھی جنہوں نے ہارنا ہے وہ ہار کر رہیں گے-