پنجاب بارکونسل نےبھی اسلام آباد کےوکلاسےاظہارہمدردی کرتےہوئےعدالتوں سےبائیکاٹ کااعلان کردیا

0
28

لاہور: پنجاب بارکونسل نےاسلام آباد کےوکلا سےاظہارہمدردی کرتے ہوئےعدالتوں کےبائیکاٹ کااعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کی بارکونسل نے اسلام آباد میں وکلا سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے کل 12 فروری بروزجمعہ کوہڑتال کا اعلان کیا ہے

اس سلسلے میں پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین امجد اقبال خان اورچیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی سردار عبدالباسط خان بلوچ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ فیصلہ اپنے وکلا بھائیوں سے ہمدردی کے طورپرکررہے ہیں ،

پنجاب بار کونسل کے معززین کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے وکلا کے ساتھ پیش آنے والے رویےکی مذمت کرتے ہیں اوراس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں

بار کونسل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جب تک وکلا پرسے مقدمات ختم نہیں کیے جاتے یہ ہڑتالی سلسلہ جاری رہے گا، اس سلسلے میں تمام وکلا برادری اس موقف پران کےساتھ ہے

اس اعلامیے میں یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ کل راولپنڈی کے وکلا توضرور اظہارہمدردی کے طورپرعدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے

Leave a reply