پنجاب بارکونسل نے کل ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا

0
24

لاہور:پنجاب بارکونسل نے کل ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب بارکونسل نے کل نو ستمبر کو صوبے میں ہڑتال کا اعلان کرکے سندھ بارایسوسی ایشن سے ہمدردی کا اعلان کیا ہے

 

 

 

پنجاب بارکونسل کی طرف سے کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کے حوالے سے جوسنیارٹی کے مطابق تقرری کے طریقہ کواختیارنہ کرنے کےخلاف سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی احتجاجی کال پران کے ساتھ ہیں

یاد رہے کہ کراچی میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے شہدائے کوئٹہ ہال میں آل پاکستان وکلا کنوینشن کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں طے کیا گیا تھا کہ نو ستمبر کو ملک بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی جائے گی اور ججوں کی تقرری میں سینیارٹی کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جائے گی۔

کنوینشن میں پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، سندھ ہائی کورٹ اور کراچی بار ایسوسی ایشن سمیت ملک بھر کے بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں اور سینئیر وکلا نے شرکت کی۔

آل پاکستان وکلا کنوینشن میں سندھ ہائی کورٹ کے جونئیر جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے فیصلے کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور ہوئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد علی شیخ کو سپریم کورٹ میں 17 اگست کو خالی ہونے والی نشست پر مستقل جج کے طور پر تعینات کیا جائے۔

اس قرارداد میں وکلا کی جانب سے ججز کی تقرری کے لیے طے شدہ اصولوں پر عملدرآمد کرنے، بینچوں کی تشکیل سے متعلق چیف جسٹس کے اختیارات میں ترمیم کرنے اور تیار کمیٹی کو سپورٹ کرنے، چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے اختیارات کو کم اور مزید واضح کرنے کے مطالبات کیے گئے ہیں۔

پنجاب بارکونسل نے ان مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے

Leave a reply