الٹی گنتی شروع ، ملازمین کی شامت آگئی
لاہور :پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے میرٹ کےبرعکس ترقی پانےوالے23 ملازمین کی تنزلی کردی۔ان ملازمین کو خلاف ضابطہ ترقی دی گئی تھی .
اطلاعات کے مطابق ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار منیر حسین بھٹی سمیت دیگر ممبران پنجاب بار نے خلاف ضابطہ ترقیوں کی شکایت کے بعد ملازمین کی خلاف میرٹ ترقیوں کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق منیر حسین بھٹی نے کہا کہ وکلاء کی جعلی ڈگریوں کے خلاف کارروائی کے بعد جعلی ترقیاں پانے والے ملازمین بھی کسی رعایت کے مستحق نہیں۔