اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹوں سے متعلق دفعہ 144 کےتحت پابندیوں کا اطلاق

0
57

بجلی کی بچت کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹوں اور تجارتی مراکز سے متعلق دفعہ 144 کےتحت پابندیوں کا اطلاق ہوگیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی :گورنر پنجاب نے کا روباری مراکز جلد بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہول سیل اور پرچون کی دکانیں، شاپنگ مالز، بیکریاں، دفاتر، اسٹور رومز، گودام، ویئرہاؤسز رات 9 بجے بند ہوجائیں گے شادی ہالز، شادی کی تقریبات، لائٹنگ 10 بجےتک بند کی جائیں گی-

پنجاب بھر میں مارکیٹیں، بازاررات 9 بجے بند کرنا ہوں گے،حمزہ شہباز

نوٹیفکیشن کے مطابق سینما ہالزاورتھیٹر بھی رات ساڑھے گیارہ بجےکے بعد نہیں کھولے جاسکتے کمرشل اور انڈسٹریل عمارتیں، ریسٹو رنٹس، کلب، تندور، کیفے بھی رات ساڑھے گیارہ بجے بند کرنا ہوں گے۔ سیرو تفریح کے تمام مقامات بھی ساڑھے گیارہ بجے کے بعد نہیں کھولے جاسکتے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہفتے کو کاروباری مراکز ساری رات کھولے جاسکیں گے۔ جمعہ یا اتوار میں سے ایک دن کاروبار مکمل بند رکھنا ہوگا ایمبولینس سروس، طبی مراکز، پیٹرول پمپ اور بس اڈے پابندی سےمستثنیٰ ہوں گے، تندور، دودھ دہی کی دکان اور سبزی منڈی کو بھی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

دوسر جانب تاجروں نے مارکیٹوں کی جلد بندش کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ صدر انجمن تاجران پاکستان خالد پرویز نے کہا کہ دکانیں جلد بند کرنے کا فیصلہ عوام دشمن ہے کاروبار پہلے ہی تباہ حالی کا شکار ہیں، بازارجلد بند کرنے کا فیصلہ عید تک مؤخر کیا جائےعید تک دکانیں رات دیر تک کھولنے کی اجازت دی جائےعید کے بعد جلد دکانیں بند کرنے کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔

نیو جرسی: امریکی پاکستانی نے ڈسٹرکٹ جج کا منصب سنبھال لیا

اس حوالے سے تاجر رہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ شام 8 بجے دکانیں بند کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں، تاجر کسی صورت اپنا کاروبار شام 8 بجے بند نہیں کریں گے، حکومت تاجر برادری کیلئے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات، ہر اس سیکٹر کی بجلی بند کریں جو مفت دی جارہی ہےحکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا، حکومت بجلی نہیں دےسکتی تو جنریٹیر چلا کر کام کرنے دے، اتنی شدید گرمی میں دن میں خریدار کا گھر سے نکلنا ممکن ہی نہیں، خریدار شام سے پہلے گھر سے خریداری کیلئے نہیں نکلتا،صبح دکانیں کھولنے کی تجویز بھی نا قابل عمل ہے۔

سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر کا کہنا ہے کہ حکومت فیصلے تھوپنے کے بجائے ہم سے مشاورت کرے، حکومت تاجر نمائندوں، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی مشترکہ کمیٹیاں بنائے، حکومت کےساتھ مشروط تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

ملک بھر کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے تیز بارش،بلوچستان میں سیلابی صورتحال

Leave a reply