پنجاب بجٹ،اسمبلی کی سیکورٹی سخت،وزیراعلیٰ پر اراکین کا بھر پور اعتماد کا اظہار

0
55

پنجاب بجٹ،اسمبلی کی سیکورٹی سخت،وزیراعلیٰ پر اراکین کا بھر پور اعتماد کا اظہار

پنجاب بجٹ،صوبائی اسمبلی اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے

پنجاب اسمبلی اجلاس کےدوران 500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے ایک ایس پی، 2 ڈی ایس پی ،7 ایس ایچ اوز، 49 اپر سب آرڈینیٹس تعینات ہوں گے ,سی سی پی او نے پنجاب اسمبلی عمارت اور اطراف میں سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ، سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی آنے والے اراکین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو اسمبلی کے احاطے میں ہر گز داخل نہ ہونے دیا جائے،

اسپیکر پرویز الہٰی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا صوبائی وزیر اویس لغاری ایوان میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے پنجاب بجٹ اجلاس سیشن میں مہمانوں کو اسمبلی ہال میں نہیں بلا سکیں گے پنجاب بجٹ کا حجم 3ہزار 200ارب روپے سے زائد کا ہوگا ،پنجاب ترقیاتی بجٹ کا حجم 685ارب روپے رکھا گیا ہے، نان ڈویلپمنٹ اور جاری اخراجات کی مد میں ایک ہزار700 ارب مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے،پنجاب محصولات کے لیے 400 ارب سے زائد کے فنڈز مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے پنجاب حکومت وفاق سے واجب الادا رقم کی مد میں 120 ارب روپے کی رقم لے گی پنجاب سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاق کے مطابق ہی ہو گا پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا پنجاب بجٹ میں کم وسیلہ افراد کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں خصوصی رعایت دی جائے گی پنجاب بجٹ میں صوبائی محصولات میں دی گئی رعایت برقرار رکھی جائے گی ،پنجاب بجٹ میں آٹا سہولت پیکج آئندہ مالی سال میں بھی جاری رکھا جائے گا پنجاب بجٹ،خصوصی پروگراموں کیلئے 101ارب کےفنڈزمختص ہوں گے پنجاب بجٹ میں شعبہ پیداوار میں 17 اور سروس سیکٹر میں 9 فیصد کٹوتی ہو گی پنجاب بجٹ میں سوشل سیکٹر کیلئے بجٹ میں 33 فیصد اضافہ کیا جائے گا،سوشل سیکٹرکے لیے 272 ارب روپے رکھے جارہے ہیں،پنجاب بجٹ میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں 11فیصداضافہ کیا جائے گا،

قبل ازیں وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بارے میں حکمت عملی وضع کی گئی صوبائی پارلیمانی پارٹینے وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا،اجلاس میں ایک ایڈوائزری کمیٹی بنا دی گئی، ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر چیمبر میں 12 بجے کے بعد ہوگا ملک احمد ، ندیم کامران، عمران نذیر ،خلیل طاہر سندھو، رانا مشہود اورسمیع اللہ خان کمیٹی کے لیے نامزد کئے گئے ہیں،بجٹ اجلاس کو کیسے چلانا ہے، ایڈوائزری کمیٹی میں معاملات طے کیے جائیں گے، خلیل طاہر سندھو کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی سے بچنے کیلئے تجاویز اسپیکر کے سامنے رکھے گی،

پنجاب کا بجٹ تاریخ ساز بجٹ ہوگا،مالی سال2023۔2022 کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا

پنجاب کا بجٹ 13 جون کی دوپہر دو بجے اسمبلی میں پیش کیا جاے گا

پنجاب کے آئندہ مالی سال 2022-23 کے ترقیاتی بجٹ سے متعلق پہلا مسودہ تیار کرلیا گیا 

پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرجواب طلب

پنجاب کابینہ میں توسیع، کابینہ کا اجلاس بھی طلب

Leave a reply