وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی قربان لائنز میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس آمد.

لاہور10اگست:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قربان لائنز میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس آمد.وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا خصوصی اجلاس.اجلاس میں محرم الحرام کے دوران کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا.وزیر اعلی عثمان بزدار کا عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کرنے کا حکم.سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا فیصلہ.ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق موثر کارروائی کیلئے جامع میکنزم بنایا جائے- وزیر اعلی کی ہدایت.

محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں – مذہبی منافرت پھیلانے والے لٹریچر کو ضبط کر کے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے- لاؤڈ سپیکر پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے- مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات پیشگی مکمل کئے جائیں -مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات ختم کی جائیں – انتہائی حساس مقامات پر پولیس نفری میں اضافہ کیا جائے-اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا- کسی کو بھی مذہبی دل آزاری کی اجازت نہیں دی جا سکتی – عثما ن بزدار

وزیر اعلی عثمان بزدار کی امن کمیٹیوں کو فعال بنانے کی ہدایت

محرم الحرام کے دوران کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے بھی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے-
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان ہر ڈویژن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے-مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے اتفاق او ربھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے -عوامی نمائندے بھی مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں -صوبائی وزراء کو بھی محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی-اتحاد بین المسلمین کو ہر سطح پر فروغ دیا جائے گا- میں خود بھی مختلف شہروں میں جاکر سیکورٹی ا نتظامات کا جائزہ لوں گا-پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں واسا کے عملے کو بھی تعینات کیا جائے- شہر کے نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کی نکاسی کے عمل کو مزید سٹریم لائن کیا جائے- ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے بھی ضروری اقدامات فی الفور اٹھائے جائیں – عثمان بزدار

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے محرم الحرام کے دوران کئے جانے والے سیکورٹی پلان کے بارے میں بریفنگ دیاجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت، محمد تیمور خان بھٹی، ہاشم ڈوگر،انصر مجید خان نیازی، فیاض الحسن چوہان،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف یکرٹری داخلہ، سول و عسکری اداروں کے اعلی حکام کی شرکت.

Comments are closed.