پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبے بھر میں‌ ناقص انتظامات پر سخت کاروائیاں

باغی ٹی وی :صوبہ بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مسلسل آپریشن جاری ، پنجاب بھر میں ایک ہزار 509مقامات کی چیکنگ،157فود پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص انتظامات پر53 فوڈ پوائنٹس سیل،87 کوبھاری جرمانے، 17کی پروڈکشن پر پابندی عائد کی گئی۔لیباٹری تجزیے کے لیے17سیمپلز لیے گئے،1051فوڈ ہینڈلرز کاٹمپریچر بھی چیک کیا گیا۔ لاہور شہرکے داخلی راستوں پر ناکے لگا کرملک موبائل ٹیسٹنگ لیبز سے 299دودھ بردار گاڑیوں میں آنے والا3لاکھ 11ہزار 840لیٹر دودھ چیک کیا گیا۔

ڈیری سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں 21ہزار260 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا۔ 70کلو دالیں،مضر صحت گوشت اور ناقص پانی بھی تلف کر دیا گیا۔صوبے کے تمام اضلاع میں 17لاکھ25ہزار825روپے مالیت کی انتہائی ناقص خوراک تلف کی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں صوبے بھرکے شہروں،قصبوں اور دور دراز دیہاتوں میں واقع تمام فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ کر رہی ہیں۔پنجاب میں خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔

Shares: