پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا پر گھیرا تنگ،متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے

0
20

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں آپریشن کیا ہے، کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ملاوٹی دودھ، مضر صحت رنگ اور زائد المعیاد مصالحہ جات ضبط کیے گئے ہیں.

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملاوٹی دودھ کی سٹوریج اور فروخت پر 2 ڈیری شاپس کو سیل کیا گیا ہے. ناقص رنگوں اور کیمیکلز سے مٹھائیاں بنانے پر سویٹ شاپ کو سیل کیا گیا ہے.
رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ قواعد و ضوابط کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ناقص سٹوریج پر بیسٹ ون کیش اینڈ کیری کو سیل کیا ہے.

حفظان صحت کے ناقص انتظامات پر 10 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے کیے گئے ہیں. معمولی نقائص پر 66 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ہیں. ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، صحت دشمن عناصر کو کوئی ڈھیل نہیں دی جائے گی۔

Leave a reply