تبدیلی آتے آتے رہ گئی ! پنجاب حکومت نے 5 اہم منصوبوں کو نظر انداز کردیا

0
43

لاہور : تبدیلی تو نہ آسکی مگر خود تبدیل ہوگئے ، پنجاب حکومت کے بھی عجیب فیصلے ، پنجاب حکومت نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے 5 اہم منصوبوں کو نظر انداز کردیا، منصوبے منظور ہونے کے باوجود فنڈز کا اجراء نہ ہوسکا۔پنجاب حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں محکمہ سوشل ویلفیئر کیلئے 2 ارب 19 کروڑ لاگت کے 11 نئے منصوبے رکھے گئے ہیں، جن کیلئے 71 کروڑ کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، لیکن پانچ منصوبے منظور ہونے کے باوجود بھی تاحال ان کیلئے ایک روپے کے فنڈز بھی جاری نہیں کئے گئے۔

افغان طالبان باتوں باتوں میں‌ بہت مارتے ہیں‌، ٹرمپ نے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان ، باغی ٹی وی کا دعویٰ سچ نکلا

ذرائع کے مطابق ان مذکورہ منصوبوں میں خواجہ سرا ﺅں کیلئے 15 کروڑ کی لاگت سے کمیونٹی ویلفیئر سنٹر کی تعمیر، 2 کروڑ کی لاگت سے محکمہ سوشل ویلفیئرکی کپیسٹی بلڈنگ، ڈھائی کروڑ کی لاگت سے سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم اور لاہورسمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں 60 کروڑ کی لاگت سے پناہ گاہیں تعمیر کرنے کے منصوبے شامل ہیں

Leave a reply