پنجاب حکومت کی گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائیاں، ہزاروں ٹن گندم کہاں سے برآمد کی؟

0
37

گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔
صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خاں کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے 436مقامات پر چھاپے مار کر گندم برآمد کی ہے۔ مختلف اضلاع میں ذخیرہ کی گئی 33ہزار ٹن گندم قبضے میں لی گئی ہے۔ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ پنجاب کے زمینی اور دریائی راستوں پر سخت چیکنگ ہو رہی ہے۔ حساس اداروں اور رینجرز کی مدد سے گندم کی سمگلنگ روکی ہے۔ سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی گندم کی مصنوعی قلت کا باعث بنتی ہے۔ محکمہ خوراک چوکنا ہے، کسی دباؤ کے بغیر کاروائیاں جاری رہیں گی۔ سینئیر وزیر کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی روکنے سے گندم خریداری مہم پر مثبت اثرات پڑرہے ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وافر مقدار میں گندم کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ پنجاب گندم میں خود کفیل ہوگا، کسی قسم کی کمی نہیں آنے دیں گے۔

Leave a reply