پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، کرایہ کتنا ہو گا کم؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے
پنجاب میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں18فیصد کمی کا اعلان کر دیا، ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی تمام ایس او پیز پر عمل کرایاجائےگا،پبلک ٹرانسپورٹ پیر سےرواں دواں ہو گی،
ٹرانسپورٹ کے حوالہ سے بنائے گئے ایس او پیز کے مطابق دو سیٹوں پر ایک مسافر بیٹھ کر سفر کرے گا، ایک سے دوسرے مسافر میں 3 فٹ کا فاصلہ لازمی قرار دیا گیا ہے، بس میں سوار ہونے کے لیے اگلا اور اترنے کے لیے پچھلا دروازہ استعمال ہوگا۔
ایک دروازے والی بس میں مسافر پہلے اتریں گے پھر دوسرے سوار ہوں گے، ایک روٹ پر سفر مکمل ہونے کے بعد بس میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا، بسوں میں اے سی کے استعمال سے اجتناب کیا جائے گا، بس عملہ مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرانے کے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔
پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار ہر مسافر کے لیے فیس ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر لازمی قرار دیا گیا ہے، بسوں اور منی بسوں سمیت ٹرمینلز پر ہینڈ سینی ٹائزر لازمی رکھے جائیں گے، کھانسی اور نزلہ زکام کی شکایت والے مسافروں کو سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، بسوں کی کھڑکیاں ہوا کے گزر کے لیے کھلی رکھی جائیں گی۔
پنجاب کے صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے سوموار سے پنجاب میں آٹو انڈسٹری اور شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہروں کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ بھی طے شدہ ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بزدار حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ عوامی سہولت کے تحت کیا ہے۔ کرفیو اور لاک ڈاؤن میں سختی سے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔ پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی عوامی ردعمل کو دیکھ کر کی جاۓ گی۔
واضح رہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک بھر میں ٹرانسپورٹ سروس بند کر دی گئی تھی، ٹرانسپورٹر کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر ٹرانسپورٹ سروس وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بحال کریں گے،
پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، کب تک ہو گا مکمل لاک ڈاؤن؟
وزیراعلیٰ پنجاب نے زرتاج گل کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان میں کیا اہم منصوبوں کا افتتاح
بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی
پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات
امداد پروگرام کے تحت کتنے خاندانوں میں رقم تقسیم کر چکے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا دعویٰ
وزیراعلیٰ پنجاب نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی
وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ،اسے مہنگے داموں پرائیویٹ ٹرانسپورٹ استعمال کرنا پڑ رہی ہے اس لئے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی جائے جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کو شہر کے اندر اورایک شہر سے دوسرے شہر کے لیے اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے